تیز ہوائیں آندھی اور طوفان۔۔موسم کے تیور خطرناک،10دسمبر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کیا ہونےوالاہے؟عوام کیلئے بری خبر

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

کراچی(نیوزڈیسک)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت 10 دسمبر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد رہے گا، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کراچی دھند کے نرغے میں ہے جس کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں موسمِ سرما میں دھند کا ہونا معمول کا موسمی عمل ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ہواؤں کے ہلکے ہونے، تھمنے یا فضا میں نمی کا تناسب بڑھنے پر دھند چھا جاتی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ایسے علاقے جہاں سمندر، نہریں اور دریا ہوں وہاں موسمِ سرما میں دھند رہتی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق سورج نکلنے اور درجۂ حرارت بڑھنے کے بعد دھند ختم ہو جاتی ہے۔حکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 دسمبر کے دوران مغربی ڈسٹربنس شمالی علاقے کو متاثر کر سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں ہوائیں چلنے سے دھند کم ہو جائے گی۔محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے اثرات 10 دسمبر کے بعد کراچی سمیت سندھ میں نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد رہے گا، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More