اگر کوئی غلط بندہ پکڑا گیا تو اس کا تبادلہ نہیں ہوگا ،فارغ کرینگے،سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کا خطا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد( روزنامہ اوصاف ) سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل سے عوام کو طاقت دے دی گئی30 لاکھ لوگوں نے اسے استعمال کیا جس پر پورٹل کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام کی آواز سننا حکومت کی ذمہ داری ہےپورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا کہ لوکل گورنمنٹ کام نہیں کررہی ،ہم نئے طرز کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس سے نچلی سطح پر فنڈز جائیں گے،گاوں کے لوگ اپنے فیصلے خود کرینگےاور انقلاب آئے گا، شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں غریبوں اور یتیموں کا خصوصی خیال رکھا گیا مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی ،۔ وزیرا عظم عمران خان نے مزید کہا میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے شکایات موصول ہونے سے اندازہ لگایا کہ بلدیاتی نظام ٹھیک نہیں، ڈی سی تھانیدار اور سرکاری افسر پیسے مانگیں تو سیٹیزن پورٹل پر شکایات درج کرے ، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More