بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کی ان بولڈ تصاویر نے مچایا تھا تہلکہ

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک )اپنی بولڈنیس کی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں رہنے والی ایشا گپتا (Esha Gupta) مشہور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ماڈل بھی ہیں ، جس کی جھلک ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دیکھنے کو مل جاتی ہے ۔اپنی بولڈنیس کی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ ایشا گپتا نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا ہے ۔ ایشا مشہور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ماڈل بھی ہیں ، جس کی جھلک ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دیکھنے کو مل جاتی ہے ۔ ایشا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے فینس کے درمیان موضوع بحث بنے رہنے کیلئے وہ آئے دن دلچسپ پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ ایشا نے 2012 میں فلم جنت 2 سے عمران ہاشمی کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کی تھی ۔ اس کے بعد سے وہ کئی فلمیں کرچکی ہیں ۔ وہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ٹوٹل دھمال میں نظر آئی تھیں ، جس میں اجے دیوگن ، مادھوری دیکشت ، انل کپور ، رتیش دیشمکھ جیسے سلیبریٹیز موجود تھے۔ایشا گپتا 2007 میں مس انڈیا انٹرنیشنل کا خطاب جیت چکی ہیں ۔ اسی کے ساتھ ان کے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات ہوئی تھی۔ایشا نے جب عمران ہاشمی کی فلم جنت 2 سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی ، تو انہیں فلم فیئر بیسٹ ڈیبیو ایکٹرس کی نامزدگی بھی ملی تھی۔ایشا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ کئی ساوتھ کی فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔ انہیں ساوتھ انڈسٹری میں بھی اچھی خاصی شناخت مل چکی ہے۔ایشا نے بتایا تھا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کاروں کا بھی شوق ہے ۔ اپنے اس شوق کے بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More