چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین توقعات سے کم مؤثر ہونے کی نشان دہی

وائس آف امریکہ اردو  |  Jan 13, 2021

ویب ڈیسک — چین کی تیار کردہ ویکسین 'سائنووِک' کے بارے میں سامنے آیا ہے کہ یہ 50 فی صد ہی مؤثر ہے۔ قبل ازیں اس کے 78 فی صد کے قریب مؤثر ہونے کے اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے۔

برازیل میں 'سائنووِک' کے آخری اسٹیج کے ٹرائلز میں سامنے آیا کہ یہ ویکسین 50.38 فی صد اثر پذیر ہے۔ ایک ہفتہ قبل جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ 30 فی صد کم مؤثر ہونے کی نشان دہی ہوئی ہے۔

برازیل کے شہر ساؤپولو میں واقع تحقیقی ادارہ 'انسٹیٹیوٹو بوٹنٹن' ملک میں ویکسین کی تیاری اور اس کے ٹرائلز کا ذمہ دار ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 'سائنووِک' مجموعی طور پر 78 فی صد مؤثر ہے۔ جب شدید متاثرہ کیسز میں یہ مجموعی طور پر دفاع کی حامل ہے۔

اب نئے ٹرائلز میں 12 ہزار 508 رضا کاروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سامنے آیا کہ لوگوں کو شدید متاثر ہونے سے مدافعت میں اب بھی یہ 100 فی صد ہی مؤثر ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس میں 'انسٹیٹیوٹو بوٹنٹن' کے چیف ریسرچر ریکارڈو پلاشیئس کا 'سائنووِک' کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک مؤثر ویکسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسی ویکسین موجود ہے جو کہ وبا کو اس کے ممکنہ اثرات سے روک سکتی ہے اور اس کے مضمرات کو بھی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

Direct link240p | 4.3MB360p | 6.6MB480p | 10.9MB720p | 24.8MB1080p | 32.6MBواضح رہے کہ ویکسین کے حالیہ نتائج ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب صدر جائر بولسنارو کی حکومت کو ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے۔

برازیل کے پڑوسی ممالک چلی میں امریکہ کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین اور ارجنٹائن میں روس کی تیارہ کردہ ویکسین 'اسپتونگ فائیو' شہریوں کو دینے کی مہم ہفتوں قبل شروع ہو چکی ہے۔

برازیل میں وبا سے دو لاکھ چار ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ حکومت کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے کہ اس کے پاس اب بھی وبا کے تدارک کا مؤثر منصوبہ نہیں ہے۔

صدر بولسنارو کی حکومت نے 'انسٹیٹیوٹو بوٹنٹن' کے ساتھ 'سائنووِک' کی 10 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا خصوصی معاہدہ گزشتہ ہفتے ہی کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یہ خوراکیں رواں برس کے اختتام تک برازیل میں شہریوں کو دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ برازیل کی نیشنل سروئلنس ایجنسی تا حال 'سائنووِک' کی منظوری نہیں دی۔

'انسٹیٹیوٹو بوٹنٹن' نے جمعے کو نئے اعداد و شمار بھی ویکسین کی ہنگامی منظوری کے لیے فراہم کیے ہیں۔ برازیل کی نیشنل سروئلنس ایجنسی کو کسی بھی ویکسین کی منظوری کے لیے اس کے 50 فی صد مؤثر ہونے کی شرط پوری کرنا ضروری ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے بھی کرونا وائرس کے انسداد کے لیے 50 فی صد تک اثر پذیر ویکسین کو مؤثر قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More