چینی مافیا کی کمر توڑ نے کی تیاری۔۔۔حکومت نے کیا کام کرنےوالی ہے؟ پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے، چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے، چینی کی پیداوار بھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے، شوگر ملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان ممکنہ طور پر منافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں، پہلے حکومت چینی اگست تک درآمد کرنا چاہ رہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More