وزرات صنعت وپیداوار کی چینی کی درآمد پر ٹیکس کم کرنےکی سمری تیار

بول نیوز  |  Jan 13, 2021

‏وزرات صنعت وپیداوارنےچینی کی درآمد پر ٹیکس کم کرنےکی سمری تیارکرلی ہے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع وزارت صنعت و پیدوارکے مطابق ‏اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کےبعدعملی اقدامات اٹھائےجائیں گے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار ‏کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی پرٹیکس 6ماہ کیلئے کم اورختم کرنےکی تجویز ہے،‏چینی کی درآمد اوراس پرٹیکس کم اورختم کرنےکی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ‏وفاقی حکومت کی درآمدی چینی پرودہولڈنگ ٹیکس کم کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے، ‏ودہولڈنگ ٹیکس ایک فیصدسےبھی کم کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیدوار نے مزید بتایا کہ ‏درآمدی چینی پر ویلیو ایڈڈ سیلزٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے، ‏حکومت کی چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئےخام چینی بھی درآمدکرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More