ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، جوان شہید

ہم نیوز  |  Jan 14, 2021

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 28 سالہ  سپاہی نبیل لیاقت نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ایل او سی: پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہید ہونے والے سپاہی نبیل لیاقت گوجر خان کے رہنے والے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More