لاہور: گھر میں آتشزدگی، تین بچے اور دادی جاں بحق

ہم نیوز  |  Jan 14, 2021

لاہور: وحدت کالونی کے ایک گھر میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں آٹھ سالہ عبیرہ، پانچ سالہ ہادی اور ایک سالہ حنان شامل ہیں۔

ہم نیوز نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھر میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث بچوں کی 52 سالہ دادی رخسانہ نے بھی دم توڑ دیا ہے۔

گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، امدادی اداروں کے رضا کار اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچے ہیں اور انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

کراچی: محمود آباد آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو حکام اور علاقہ پولیس آتشزدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More