کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

بول نیوز  |  Jan 14, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

وزیرعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس مراعات کے پیکج، ایف بی آر پورٹل پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے قبضہ مافیا کی سرکوبی میں نمایاں بہتری آئے گی، ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے سے پہلے بر وقت اقدامات اٹھانے ہوں گے، ماحولیاتی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے عوام کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گرین ایریاز میں اضافے کا جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع کردیا ہے۔

وزیراعظم  نے  تمام صوبوں میں شجر کاری مہم کے اقدامات، گرین ایریاز کے تحفظ کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ گرین ایریاز کے تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی اور مانیٹرنگ مکینزم وضع کیا جائے، تعمیراتی منصوبوں میں گرین ایریاز کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اجلاس میں بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے تعمیرات کے منصوبوں میں رجسٹریشن میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بالخصوص پنجاب میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More