سجل علی، شبانہ اعظمی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری

سماء نیوز  |  Jan 16, 2021

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اداکارہ سجل علی کو برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔

اب جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

فلم کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون راشد نے بالی ووڈ ہدایتکار شیکھر کپور کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں شیکھر کپور کا کہنا تھا کہ یہ فلم لوگوں کی پہچان کے بارے میں ہے جس میں ثقافتوں کے ٹکراؤ کو دکھایا گیا ہے لیکن یہ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کیسے کسی شناخت کے پیچھے چھپتے ہیں اور کیسے انفرادی شناخت پر قبائلی شناخت غالب آ جاتی ہے اور کیسے قبائلی شناختیں تصادم کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ سجل جمائما کی فلم میں کام کریں گی اور اس تناظر میں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرلیا ہے۔

فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More