جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2021

کراچی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تقریباً 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

آج کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورے میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کاک کررہے ہیں۔ پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچے والی ٹیم 21 رکنی ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 2007 کے دوران میچ کھیلا تھا جس کے بعد اب وہ دورے پر آئی ہے۔

خصوصی فلائٹ سے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا شہر قائد میں آمد کے بعد ایس او پیز کے تحت ایئرپورٹ پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید

شیڈول کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

Off they go! All the best to our #Proteas men’s team as they depart for Pakistan this evening. We look forward to an awesome tour! #PAKvSA @TheRealPCB pic.twitter.com/KEXIY5tbED

— Cricket South Africa (@OfficialCSA) January 15, 2021

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کے بعد 23 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گے۔

نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے پرمعذرت کرنے نہیں آیا، مصباح

طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو وائٹ واش کردیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More