بشکریہ ٹوئٹرجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 13 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کر رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 16 جنوری بروز ہفتہ کراچی پہنچی ہے۔ چارٹرڈ فلائٹ میں جنوبی افریقہ کا 38 رکنی اسکواڈ شامل ہے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ سے ہوٹل تک کے روڈ پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔کراچی آمد پر ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیم کی آمد سے قبل ہی فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا تھا۔ شہر میں 5 ہزار 714 اہلکاروں کو سيکورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ٹیم کے کراچی میں قیام کے دوران ٹریفک کی صورت حال کو رواں دواں رکھنے کیلئے 1 ہزار 529 ٹریفک اہلکار ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ٹیم پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان آمد پر ٹیم کراچی میں قرنطینہ کرے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کلیِئر کرنے والے کرکٹرز اتوار سے ٹریننگ کا آغاز کرسکیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 26 جنوری سے شروع ہوگا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ روز ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔