خبردار! یہ والا گوشت ہرگز نہ کھائیں ورنہ! جانیں سفید اور لال گوشت میں سے ماہرین کون سا گوشت کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 16, 2021

گوشت ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، یہ غذا کا وہ اہم حصہ ہے جس کی افادیت سے بلا شبہ انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہفتے میں کم سے کم دو مرتبہ تو گوشت لازمی کھانا چاہیے لیکن یہ بات جاننا انتہائی ضراری ہے کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند گوشت کون سا ہے؟


غذائی ماہرین کے مطابق لال گوشت یعنی کے گائے، پھینس، بچھیا اور بکرے کا گوشت لال ہوتا ہے اور ان کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوتا ہے جس کے سبب ان کے زیادہ استعال سے دل کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


ماہرین کے مطابق سفید گوشت جیسے کہ مرغی، مچھلی اور دیگر سمندری غذاؤں میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی جاتی ہے اور ان کے استعمال سے بیماریاں پیدا نہیں ہوتیں بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال ہفتے میں دو سے تین بار لازمی کرنا چاہیے۔


کس گوشت کا استعمال کرنا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق اگر لال گوشت کھا رہے ہیں تو اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال کریں اور ساتھ میں سبزی وغیرہ سلاد کی شکل میں ضرور کھائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کے لال گوشت کے استعمال کے دوران اس میں موجود چربی اچھی طرح سے صاف کی گئی ہو۔

سفید گوشت خاص طور پر مچھلی، سرخ گوشت سے زیادہ صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ ان میں چربی اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ہضم کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

سرخ گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے جیسے کہ دل سے منسلک شریانوں اور جگر میں چربی کا جمع ہو جانا یا ہائی بلڈ پریشر وغیرہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More