اُبلے ہوئے انڈے یا تلے ہوئے انڈے۔۔۔ کون سے انڈوں سے تیزی سے وزن کم کیا جاسکتا ہے جانیئے آسان طریقہ!

ہماری ویب  |  Jan 16, 2021

انڈے وزن کم کرنے کے لئے سب سے زیادہ اہم سمجھے جاتے ہیں کیونکہ انڈوں میں شامل پروٹین اور 4 فیصد کیلوریز جسم کے تمام تر اضافی فیٹ کو پگھلانے کا کام اس وقت کرتے ہیں جب انڈوں کو متواتر ترتیب سے اور خاص طریقے سے کھایا جائے۔ آج جانیئے ایک مکمل ڈائٹ پلان جس میں سب سے اہم جُز ہے انڈے۔

خاص پلان:

ناشتہ:

٭ صبح ناشتے میں 2 ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ پھیکی چائے یا پھر ایک گلاس کینو کا جوس پی لیں اس موسم میں یہ بہترین ناشتہ اور زبردست ڈائٹ ناشتہ ہے کیونکہ اس سے جسم میں چربی بڑھتی نہیں بلکہ جلدی پگھلتی ہے۔

دوپہر کا کھانا:

٭ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ ایک کپ دہی ایک چٹکی نمک ڈال کر کھائیں ساتھ ہی دو گلاس پانی کا استعمال کریں، اس طرح کوئی چربی نہیں بڑھے گی بلکہ جلدی جسم سلم ہوجائے گا، پھر اس کے بعد سلاد کھائیں۔

رات کا کھانا:

٭ رات کے کھانے میں بھی دو ابلے ہوئے انڈے اور ایک پلیٹ چکن ابلی ہوئی کم آئل میں پکی ہوئی استعمال کرلیں۔

وقت:

٭ صرف ایک ہفتے اس ڈائٹ پلان کو استعمال کریں اور پھر اپنے وزن میں خود کمی نظر آنے لگے گی۔

فائدہ کیوںِ

٭ ابلے ہوئے انڈوں کو زیادہ سے زیادہ کھانے سے فیٹ برن ہوتا ہے کیونکہ ان میں ضروری وٹامنز اور غذائی اجناس جیسی طاقت پائی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More