پولیس اکیڈمی پر حملہ،تشویشناک اطلاعات موصول

روزنامہ اوصاف  |  Jan 16, 2021

کابل (ویب ڈیسک )افغانستان کے جنوب میں واقع شہر قندھار میں پولیس اکیڈمی کو بارودی س بھری ایک گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔عین شاہدین کے مطابق یہ ایک بڑا حملہ تھا اور دھماکے کی آواز قندھار کے مختلف علاقوں میں سنی گئی۔ادھر کابل میں دھماکا خیز موادپاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر پھٹنے سے دارالحکومت کی سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر زخمی اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔دس روز قبل کابل میں ایک گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں سابق صحافی ضیاء ودان اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔ ودان کا تیسرا ساتھ زخمی ہو گیا۔ یہ صحافی وزارت داخلہ کے زیر انتظام "افغان جنرل سیکورٹی فورس" کا ترجمان تھا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سابق صحافی ضیاء ودان متعدد افغان ذرائع ابلاغ کے لیے کام کر چکا تھا۔اس سے قبل امریکی فوج نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2500 تک لانے کا ہدف یقینی بنا لیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد گذشتہ 19 برسوں میں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تاہم انہوں نے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More