بھارتی کرکٹ ٹیم کوبڑاجھٹکا،ریڑھی کی ہڈی سمجھے جانیوالے کھلاڑی کےگھرصف ماتم بچھ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 16, 2021

لاہور(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد چل بسے جس پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کرونل پانڈیا ان دنوں سید مشتاق علی ٹرافی کیلئے میچز کھیل رہے تھے لیکن اب والد کے انتقال کے بعد وہ سید مشتاق علی ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ہردیک پانڈیاسابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی عرب کب جارہے ہیں؟بڑادعویٰ کردیاگیااور کرونل پانڈیا کے والد کے انتقال پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں سابق بھارتی آل راؤنڈ عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے پہلی بار موتی باغ میں انکل سے ملاقات کی تھی۔ وہ اس بات کے بہت شوقین تھے کہ ان کے دونوں بیٹے بہترین کرکٹ کھیلیں۔‘دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ہردیک اور کرونل کے والد کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں نے ان سے ایک دو بار بات کی تھی، وہ زندگی سے بھرپور اور ایک خوشگوار انسان تھے۔‘ آخر میں ویرات کوہلی نے اس مشکل گھڑی میں ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کو مضبوط رہنے کی تلقین بھی کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More