پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کیلئے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان

بول نیوز  |  Jan 16, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی جانب سے  جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علیم ڈار اور احسن رضاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Aleem Dar and Ahsan Raza to umpire South Africa Tests

More: https://t.co/Aw9XqGN0cn pic.twitter.com/CVSupszSTL

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 16, 2021

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں شامل  دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میں  بھی علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز   ہوں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More