شہزادی ڈیانا کس مرد کے لئے برطانیہ چھوڑ کر پاکستان آئیں تھیں اور وہ ۔۔۔ جانیئے ڈیانا کس سے محبت کرتی تھیں؟

ہماری ویب  |  Jan 17, 2021

ڈرامائی کہانیوں میں تو آپ سب نے ضرور سُنا ہوگا کہ کسی شہزادی کو ایک عام انسان سے محبت ہوگئی اور کچھ وقت کی سلام دُعا کے بعد دونوں نے شادی کرلی، جس پر شہزادی کو اپنی جائیداد اور اعزازات سے ہاتھ دھونا پڑا، مگر یہ صرف کتابی کہانیوں کی حد تک ہی نہیں اصل زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ شہزادیوں کو کوئی شہزادہ نہیں بلکہ عام شخص پسند آ جاتا ہے۔

اصل میں ایسی شہزادی کون ہے؟

ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں شہزادی ڈیانا کو جن کو شہزادے چارلس سے محبت نہیں تھی، ان دونوں کی شادی 1981 میں گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی تھی جس کے دونوں کے بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری ہیں۔ چونکہ شہزادی اپنی مرضی سے آزاد خوش مزاج زندگی گزارنا چاہتی تھیں مگر شاہی محل کی حدود میں قید ہو کر رہ گئی تھیں، شوہر کی عدم توجہی کے باعث 5 سالوں میں ہی دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے اور کچھ عرصے میں ہی دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ 1996ء میں دونوں کی طلاق بھی ہوگئی تھی۔

شہزادی کو محبت کس سے تھی؟

شہزادی ڈیانا کو ایک پاکستانی ڈاکٹر سے محبت ہوگئی تھی اور وہ ان کے ساتھ کئی سالوں تک روابط میں رہیں، دونوں کی دوستی کچھ عرصے میں محبت میں بدل گئی تھی۔ اور شہزادی نے خود اپنی محبت کا اظہار اس شخص سے کیا تھا یہاں تک کہ شادی کی آفر بھی کی تھی مگر ان کی شادی نہ ہوسکی۔

محبت کس شخص سے تھی؟

شہزادی ڈیانا کو پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات سے محبت تھی جوکہ عمران خان کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ ڈیانا کی محبت اس قدر زیادہ تھی کہ جب شہزادی ڈیانا کی والدہ شہزادی فرانسس شانڈ کِڈ کو معلوم چلا کہ ڈیانا کے تعلقات ڈاکٹر حسنات سے ہیں تو وہ بہت خفا ہوئیں اور کہا کہ: '' تم مسلمان مردوں کے ساتھ دوستی رکھتی ہو'' جس پر دونوں ماں بیٹی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اور سالوں تک ایک دوسرے سے بات نہ کی۔

شہزادی ڈیانا ہر حال میں ڈاکٹر حسانت سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور ان کی خواہش بھی تھی کہ ڈاکٹر حسانت اور میری شادی ہوجائے اور شادی کے بعد ایک بیٹی سے بھی خُدا ہمیں نوازے۔

انٹرویو:

ڈاکٹر حسانت نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور ڈیانا کی محبت سے متعلق تفصیلی باتیں اور حقیقت بتائی جوکہ ہماری ویب کی اس تحریر میں تفصیل سے موجود ہیں۔ آپ بھی جانیئے:

شادی کیوں نہ ہوئی ؟

شہزادی ڈیانا کو ڈاکٹر حسانت سے شادی کرنی تھی مگر ڈاکٹر حسانت رضامند نہیں تھے، ان کے مطابق:

'' میں نے ڈیانا سے شادی کرنے کے لئے منع نہیں کیا تھا، ہاں شروع شروع میں مجھے ڈر تھا کیونکہ شہزادی ڈیانا ایک شاہی خاندان سے تعکق رکھتی ہیں وہ بہو تھیں ان کی، مگر بعد ازاں ڈیانا کی محبت سے میرے دل میں بھی ان کے لئے گہرے جذبات تھے، میں نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ ڈیانا مجھ سے جدا ہوں، میری اور ان کی یہاں تک بات بڑھ چکی تھی کہ بس یہ طے کرنا تھا کہ شادی کب کہاں اور کیسے ہوگی ، آیا پاکستان میں یا پھر وہیں برطانیہ میں۔۔۔۔ سارے معملات اس وقت بگڑے جبکہ ڈیانا نے ہیرڈز کے مالک دودی الفائد سے ملنا جلنا شروع کیا اور ان کے تعلقات میں قریبی دیکھ کر مجھے افسوس ہوا کہ ڈیانا نے میرے ساتھ دھوکہ کیا، لیکن جب میں ڈیانا سے پوچھتا تو ہو کہتی کہ نہیں کوئی ایسی بات نہیں ہیں صرف معمولی ملاقات تھی۔ یہاں سے ہمارے درمیان علیحدگی کے راستے شروع ہوگئے تھے۔''

عمران خان:

ڈیانا کی اس محبت میں عمران خان نے ثالثی کا کردار بھی ادا کیا وہ اس طرح کہ عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما اور ڈیانا کی اچھی دوستی تھے اور ڈیانا اپنی دوست کے ساتھ 1991 میں پاکستان میں آئیں تھیں اور ان کی عمران خان اور ان کے گھر والوں سے ملاقات ہوئی، علیمہ خان سے بھی اچھی دوستی ہوئی، اس ملاقات میں عمران خان نے ڈاکٹر حسنات اور ڈیانا کی شادی سے متعلق بات چیت کی، ڈاکٹر حسانت کے گھر بھی لے کر گئے جہاں ڈیانا ڈاکٹر حسانت کی والدہ سے بھی ملیں. .

مگر بالآخر عمران خان کی یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

ڈیانا کی موت کیسے ہوئی؟

یہ بات تو سب ہی لوگ جانتے ہیں کہ شہزادی ڈیانا کی موت 31 اگست 1997 میں پیرس حادثے میں ہوئی مگر ان کی موت سے متعلق بھی کئی قسم کے خدشات اور سازشیں سامنے آئی جن کے مطابق:

'' شہزادی ڈیانا کو مارنے کی کوشش کی گئی تھی، جس وقت ڈیانا کی موت ہوئی وہ اس میں کار میں دودی الفائد کے ساتھ تھیں، اور کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ ''

مرتے وقت کیا ڈیانا حاملہ تھیں؟

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ کئی سال تک ساتھ رہنے کے بعد ڈیانا آخری وقتوں میں ڈاکٹر حسانت کے بچے کی ماں بننے والی تھیں اور کچھ ماہ کی حاملہ تھیں مگر دراصل حقیقت یہ تھی کہ، ڈیانا کے ایک ملازم پال برل نے تفتیش کے دوران عدالت میں بتایا تھا کہ:

'' ڈیانا اسقاطِ حمل کی گولیاں کھاتی تھیں اس لئے ان کے حاملے ہونے میں کوئی تصدیق نہیں تھی، البتہ ڈاکٹر حسانت کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ڈیانا اور حسانت کی محبت اس قدر آگے نہ بڑھی تھی، لیکن جب ڈیانا الفائد خاندان کے ساتھ چھٹیوں پر گئیں تھیں تو واپس آنے پر ان کے مزاج میں کچھ تبدیلی ضرور تھی۔

ڈاکٹر حسنات کے خیال میں:

'' شہزادی ڈیانا ڈوڈی الفائد سے ملاقات کےصرف چار ہفتے بعد ہی اس سے شادی پر کبھی رضامند نہیں ہو سکتی تھیں اور وہ انہیں خود حیرانی ہوگی اگر اس عرصے میں شہزادی ڈیانا ڈوڈی الفائد سے حاملہ ہوں گی تو'' ۔ یعنی ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں تھی۔

ڈوڈی الفائد کے والد کا موقف :

البتہ ڈوڈی الفائد کے والد کا موقف کچھ یوں رہا کہ:

'' شہزادی ڈوڈی سے منگنی کر چکی تھیں اور اس سے حاملہ تھیں جس کی وجہ سے شہزادی کو قتل کروایا گیا، ورنہ کار حادثہ ایک عام تھا جس سے کوئی بھی آسانی سے بچ سکتا تھا۔''

ڈاکٹر حسنات کی محبت کی ڈھکی چھپی داستان:

ڈاکٹر حسنات نے اپنی محبت کو “برائے فروخت” ہونے سے ہمیشہ بچائے رکھا اور کبھی بھی ڈیانا کے ساتھ کچھ بُرا کرنے کی نہ سوچی البتہ ڈیانا کی موت کی خبروں اور تفتیش کے باعث ان کی محبت کھل کر واضح ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More