نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

مردان(ویب ڈیسک) مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔نجی خبررساں ادارےز کے مطابق صوابی میں مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوںمیں پی ٹی آئی کے سابق ناظم ویلج کو نسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More