پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے،پرویز الٰہی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف)سپیکر پنجا ب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے،ملک سے انتشار کا ماحول ختم ہونا چاہیے،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاستدانوں جو اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ اداروں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے، پاک فوج کا دنیا کی 10 طاقتور افواج میں شمار اعزاز کی بات ہے،آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےبجلی کی قیمت بڑھانے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا،شبلی فرازپاک فوج ہمیشہ مشکل گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری۔قبل ازیں چوہدری پرویز الہٰی سے سابق لیگی ایم این اے اصغر حسین شاہ کی ملاقات ہوئی، اصغر حسین نے چودھری برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، سابق لیگی ایم این اے اصغر حسین نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More