پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا نام ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ٹیٹلر میگزین کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں ایشیاء کے بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں ان ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں۔اس حوالے سے شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔
View this post on Instagram
A post shared by Sharmeen Obaid Chinoy (@sharmeenobaidchinoy)
حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا،اس کے علاوہ ٹائم میگزین کی جانب سے انہیں دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
-->