میرے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں،محمد عامر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

لاہور(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کردیا۔محمد عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں جعلی خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کیا کہ ’میں یہ ایک بار پھر واضح کرتا چلوں کہ میں پاکستان کرکٹ کیلئے تب ہی دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ رخصت ہوگی۔‘فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ’براہِ کرم صرف اپنی اسٹوری بنانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ماہ محمد عامرپاکستان سپرلیگ کاچھٹاایڈیشن ، پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہونے والے ڈیوڈ ملر نےپشاورزلمی کوزوردارجھٹکادیدیا،مداحوںکے لیے پریشان کن خبرنے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More