(ن)لیگ کا 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) نے 2018 کے الیکشن کالعدم قراردینے کا مطالبہ کردیا جبکہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی رکنیت ختم کرے گا اور عمران خان کو نااہل قرار دے گا۔الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے اپنے فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے،پی ٹی آئی نے بیرون ملک کمپنیاں قائم کیں اور فنڈز حاصل کیا ،شمالی وزیرستان:پاک فوج کی بڑی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتارپی ٹی آئی نےپاکستان دشمن لابنگ سے بھی فنڈنگ حاصل کی،الیکشن کمیشن اور پاکستان کے قانون سے چھپایا گیا ،اسٹیٹ بینک نے درجنوں ایسے بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو انہوں نے ظاہر نہیں کئےتھے،امریکاسےناجائز فنڈنگ حاصل کرنے کی بات تسلیم کرلی گئی ،مدعا ایجنٹ پر ڈالا گیا،اپنے بینک اکاؤنٹ استعمال کریں اور آپ کومعلوم نہ ہو کہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے ،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑافارن فنڈنگ کیس جس میں مجرم اعتراف گناہ کرچکا ہے ،اربوں رپوں سے سیاسی استحکام پیدا کیا گیا،تمام شواہد ریکارڈ پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینا چائیے،2018 کے انتخابات مشکوک ہوچکے ہیں بلکہ ان کی قانونی حیثیت ہی مشکوک ہوچکی ہے،امید ہے الیکشن کمیشن پارٹی کی رکنیت ختم کرے گا اور عمران خان کو نااہل قرار دے گا،پاکستان کے تفتیشی ادارے عمران خان کی فنڈنگ کی ٹریل کو بھی ٹریس کریں،پاکستان کی سیاست کے سب سے بڑے فراڈ کا باب بند ہونا چائیے،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چائیے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ حاصل نہیں کی،ہم نے تمام اکاؤنٹ الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کئے ہیں،ہم نے اپنے ڈونرز کی تمام فہرست اور ٹرانزیکشن کی تفصیل بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعدیہ عباسی کی شہریت کا فیصلہ فوری طور پر ہوجاتا ہے لیکن فیصل واڈا قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں،پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں کو بھی اسی انداز سے دیکھا جائے جیسے ن لیگ کے سینیٹرز کے خلاف کئے گئے،قانون کی نظر میں سب ایک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کی تفصیل انتظامیہ کے ساتھ طے کی جائے گی،ہمارا مقصد پاکستان کی آواز الیکشن کمیشن تک پہنچانا ہے ہم پرامن احتجاج کریں گے،مجھ پر 70 ارب ملتان سکھر موٹروے کا الزام ہے منتظر ہوں حکومت ثابت کرے،موٹروے کا تمام پیسہ چائنہ نے براہ راست دیا ہے،کیا حکومت یہ الزام لگارہی ہے کہ چین کی حکومت نے مجھے رشوت دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ان کی نا اہلی کے باعث بلیک آؤٹ ہوا، توانائی سیکٹر حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے،چھ ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 18 فیصد استعمال کیا جا سکا ہے،ان کو صرف گالیاں دینا اور جھوٹے الزام لگانا آتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More