آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےبجلی کی قیمت بڑھانے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا،شبلی فراز

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نےکہا ہے کہ ماضی کے مہنگے معاہدوں اورآئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم بحران پر سفارشات مکمل ہیںاورآنیوالے کابینہ اجلاس میں پٹرولیم بحران سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہوتا ہے ،پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے،پرویز الٰہیانہوں نے کہاکہ جوبجلی کے ماضی میں معاہدے کیے گئے ہیں اور جب آئی ایم ایف کا پروگرا م چل رہا ہوں تو پھر بجلی کی قیمت بڑھانے جیسے کڑوے گھونٹ پینے پڑیں گے کیونکہ ماضی میں یہ کڑوے گھونٹ نہیں پیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کا مسئلہ بھی آپ کے سامنے ہیں اور گردشی قرضوں کا معاملہ بھی آپ جانتے ہیں اس لئے ہمیں ماضی کے مہنگے معاہدوں کے باعث بجلی کی قیمت بڑھانا پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو نہیں اپنے ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کے باعث ہمیں سخت فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں اور ان کا اثر عوام پر بھی پڑ رہا ہے جس کا ہمیں احساس ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آئی پی پیز کے ساتھ کچھ نئے معاہدے کیے ہیں اور ہمیں آئی پی پیز کی طرف سے ریلیف ملنے کے امکانات ہیں، جس میں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بجلی پر ریلیف دیا جائے۔قبل ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہاکہ آج پھر شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ ہے جو اپنی سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے ۔ یہ اتحاد ذاتی مفادات کی نا اتفاقیوں کے گرد گھوم رہا ہے ۔ ناکامی ، رسوائی اور ہزیمت ان کا مقدر ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More