سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سپریم کورٹ نے پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے سی ڈی اے و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹی کو این او سی کیسے مل گیا ۔ اس موقع پر وکیل نے کہا کہ عدالت کے 2008کے فیصلہ کے بعد کئی سوسائٹیز کو این او سی جاری ہوئے۔جسٹس عمر بندیال نے کہا کہ حکم امتناع نہیں دے سکتے،ہائیکورٹ کے فیصلہ میں اٹھائے اہم نکات نظر انداز نہیں کر سکتے۔وکیل نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کے بعد سی ڈی اے نے سوسائٹی ٹیک اوور کرنے کا نوٹس بھیجا ہے، سی ڈی اے سوسائٹی ٹیک اوور نہ کرے اس لیے حکم امتناع جاری کرنا ضروری ہے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ہم شارٹ ڈیٹ کیساتھ نوٹس کر رہے ہیں۔عدالت نے پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے سی ڈی اے و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More