ملک بھر میں سونا پھر مہنگا ہو گیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 19, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے بڑھ گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپےہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 96 ہازار 750 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1844 ڈالر فی اونس ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More