پاکستان میں کورونا کے حملے جاری ،مزید 48اموات

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) عالمی وبا کورونا وائرس کےحملے جاری و ساری ، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔بلوچستان: مسافر کوچ الٹنے سے8افراد جاں بحقاسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 672 اموات ہو چکی ہیں۔دوسری جانب دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 11 ہزار 486 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 754 اور ایک کروڑ 59 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 511 اور 85 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 36 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 623 ہے۔برطانیہ میں 34 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 91 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 71 ہزار 342 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترکی میں 23 لاکھ 99 ہزار 781 افراد متاثر اور 24 ہزار 328 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 598 سے افراد متاثر ہیں جبکہ 83 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More