پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اوربیانیہ پھس ہوگیا،فردوس عاشق اعوان

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اوربیانیہ پھس ہوگیا، جعلی راجکماری پاکستان اور بیرون ممالک اپنی 76جائیدادوں کا بتائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں‘‘ سے جانی جانےوالی جعلی راجکماری لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کےبعد بتائےکہ امریکہ، برطانیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں روپےکی 76جائیدادیں کس کی ہیں اور اپنے مفرور بھائیوں کی مختارِ خاص ہونے کے ناطے ان جائیدادوں میں اسکا حصہ کتنا ہے؟؟فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے PDM کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11جماعتوں نے ملکر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدارحکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More