ای سی سی نے درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی

بول نیوز  |  Jan 20, 2021

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی  منظوری  دے دی۔

ذرائع کے مطابق   وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کا اہم اجلاس  ہوا۔

ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت  دے دی گئی جبکہ  درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری  دی گئی۔

ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ خام چینی کی درآمد پر ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری  دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25 ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی ۔ قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کا ایجنڈا  اور

روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا۔

ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری  دے دی گئی ہے۔ گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہو گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری  بھی دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت 3نئی عدالتوں کے قیام  کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری  بھی دے دی گئی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More