تمام سیاسی جماعتوں سے 24فروری تک فنڈنگ پر جواب طلب

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری تک فنڈنگ پر جواب طلب کر لیا۔

بدھ 20 جنوری کو سیاسی جماعتوں کے گوشواروں اور پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی نے بینچ نے کی۔

پولیٹیکل فنانس ونگ نے گوشواروں سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔ الیکشن کمیشن نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ہدایت کی آپ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تین سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین پہلے سے ہی چل رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں حکمران جماعت تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوئی۔ وہ پیسہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان آیا اور حکومت مخالف سازشوں پر خرچ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More