پشاور: ہوٹل میں فائرنگ، اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

فائل فوٹو

پشاور تھانہ شاہ قبول کی حدود میں ہوٹل میں چیکنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

اہلکار سینما روڈ کے ہوٹل میں معمول کی چیکنگ پر تھا جہاں چیکنگ کے دوران نامعلوم افراد نے اہلکار پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت زیت اللہ خان کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More