کوچ خامیاں بتاسکتے ہیں،محنت کرکٹر کو ہی کرنی ہوتی ہے،یونس خان

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کےلیے کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع قرار دیا ہے۔

کراچی میں بدھ کوبیٹنگ کوچ یونس خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ 2007 کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہے،اس کے بعد انگلينڈ اورنيوزی لينڈ جيسی بڑی ٹيموں نےبھی پاکستان آنا ہے۔

يونس خان نے کہا کہ حالیہ سیریز میں نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے،کھلاڑیوں کيساتھ تجربہ شيئرکرتاہوں جبکہ کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈبل مائنڈڈ نہ کروں۔

يونس خان نے واضح کیا کہ کوچ خامیاں بتا سکتے ہیں،محنت کرکٹر کو ہی کرنی ہوتی ہے۔ انھوں نے پیشکش کی کہ جیسے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقاریونس کيلئے باتيں ہوئيں،بیٹنگ کوچ کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں 2 سے 3 سیریز کے لئے جگہ برقرار رکھنے کی خواہش ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ میں کپتان بابر اعظم انجری کے باعث باہر ہوگئے تو ٹیم کو فرق پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More