پیٹ کے درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچنے والی خاتون کے جسم سے کیا نکلا؟

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

ویتنام میں ایک خاتون پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچیں لیکن سی ٹی اسکین کے دوران ان کے جسم میں موجود چیز نے لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں ایک خاتون پیٹ کے درد کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچیں، ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا تو انہیں پتہ چلا کہ خاتون کے بلیڈر میں 400 گرام سے زائد وزنی پتھر ہے۔اس قدر وزنی پتھر کی موجودگی کے انکشاف کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی سرجری کی۔سماجی رابطےپہلے دور کی خواتین کیسے تصویریں بنواتی تھیں؟ دیکھیں چند ایسی تصاویر جو آپ کے گھر میں بھی لازمی موجود ہوں گیکی ویب سائٹس پر خاتون کے پیٹ سے نکلے تقریباً آدھے کلو کے پتھر کی تصاویر کافی وائرل ہورہی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم میں طویل عرصے سے یہ پتھر موجود تھا تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاتون کو اس کی موجودگی محسوس نہیں ہوئی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کسی کے جسم میں اتنا بڑا پتھر ہو اور اس کو اس سے پہلے کوئی درد نہ ہوا ہو، ایسا کیسے ممکن ہے؟ایک شخص نے لکھا کہ میرے جسم میں ایک چھوٹا سا پتھر تھا جس کیجسامت نہایت معمولی تھی تب بھی میں درد سے کراہ اٹھتا تھا، ان خاتون کو درد کیسے نہیں ہوا۔اس سے قبل چین میں ایک 54 سالہ خاتون کے جسم سے 1 ہزار 48 گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی، چین میں اس کیس کو میڈیکل کی تاریخ کا انوکھا کیس مانا جاتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More