سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

اسلام آباد ، سوات ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، لوگ کلمہ طیبہ پڑھ کر گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ 621کلومیٹر گہرائی میں آیا ،زلزلہ کا مرکز سوات سے 33کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی مالی و جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی  لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور مانسہری میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے تھے ، زلزلے   کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے اور  کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دعائیں کرنے لگے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا۔ زلزلے کے باعث کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More