پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جے یو آئی کے اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجتماع سےفلسطینی بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قوم خون کےآخری قطرےتک شانہ بشانہ آپکےساتھ کھڑی رہےگی۔ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کےتحفظ کیلئےپاکستان کابچہ بچہ حاضر ہے، 5فروری کوراولپنڈی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےمظاہرہ کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکابیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنےکابیان واپس لے، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسجداقصیٰ کی آزادی تک پاکستانی خاموش نہیں بیٹھیں گے، قائداعظم نےکہا تھا اسرائیل مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپتا ہے، 1940 کی قرارداد اسرائیل کو مسترد کرنےکی بنیاد بنتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More