کورونا کی دوسری لہر کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر برطانیہ،جنوبی افریقہ اور کیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری  کردی گئی ہے۔

جاری کردی ایڈوائزری میں برطانیہ جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آ سکے گا جبکہ پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہو گا تاہم کورونا کی علامات نہ ہونے پر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ایئرپورٹ پر فضائی عملہ کو کرونا ایس اوپیز مکمل ہونے پر الگ کاونٹر سے گزارا جائے گا جبکہ پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی فضائی مہمانوں کو فوری طور پر ہوٹلز منتقل کیا جائے گا۔

غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا جہاں پر ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More