غیرملکی فضائی عملےکےلیےنئی ایڈوائزری جاری،سی اےاے

سماء نیوز  |  Jan 22, 2021

برطانیہ،جنوبی افریقہ اور کیٹگری سی ممالک سےآنےوالےفضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹرائیرٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن عرفان صابر نے نوٹیفیکشن جاری کیا۔ ایڈوائزری کےمطابق برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آسکےگا۔پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔ کرونا کی علامات نہ ہونے پر برطانیہ،جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک کے فضائی عملہ کو پاکستان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ہو گا۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی عملے کو کرونا ایس اوپیز مکمل ہونے پر الگ کاؤنٹر سے گزارا جائے گا۔پاکستان پہنچنے پرغیر ملکی فضائی مہمانوں کوفوری طور پر ہوٹلز منتقل کیا جائے گا۔غیرملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گی جب کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ہوٹلزمیں قرنطینہ کےدوران فضائی مہمانوں کو کھانا بھی کمروں میں فراہم کیا جائے گا اورکسی بھی فضائی مہمان کو کرونا علامات پرمحکمہ صحت کے عملہ سے پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More