کورس اور امتحانات سے متعلق وزیر تعلیم کی نئی ہدایات

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

صوبا ئی وزیرتعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امتحانات کے شیڈول اور سلیبس سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

سعید غنی کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، کورونا وائرس کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے،ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا۔

وزیرتعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال سے متعلق بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More