پاک بحریہ کے سربراہ کا سعودی عرب کا دورہ

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسکے علاوہ رائل سعودی نیول فورسز کی صلاحیت میں اضافے اور عسکری تربیت کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

اس دوران سعودی حکام نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور علاقے میں امن و استحکام کے سلسلے میں کیے جانے والے پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

اس حوالے سے تجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

اس موقع پر امیر البحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور اس کے جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ نیول چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ریاض میں رائل سعودی نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا تاہم ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل سعودی نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More