عمران خان کی حیثیت صرف کٹھپتلی جیسی ہے، نیر بخاری

بول نیوز  |  Jan 24, 2021

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حیثیت صرف کٹھپتلی جیسی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید براڈشیٹ معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے جبکہ تحریک انصاف کی کرپشن کے چرچے اب عالمی عدالتوں میں ہو رہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا، سلیکڈ کیا چیز ہے جبکہ پی ڈی ایم کا قیام بلاول بھٹو کی بلائی اے پی سی میں ہوا۔

 سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ وزراء نجومی بن کر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر پیشن گوئیاں کر رہے ہیں لیکن وزراء براڈشیٹ کیس سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہونگے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ من پسند کمیٹی بنا کر وہ اب بچ نہیں پائے گے، وزیراعظم اب عوام جو جواب دے ہونگے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More