قوم ہیڈ کوچ سے ناخوش تومصباح ٹیم کی کارکردگی سے مایوس۔۔۔مہمان ٹیم کے خلاف کیاحکمت عملی ہوگی ،بتادیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، تاہم ناقص کارکردگی کو ایک طرف رکھ کر اب آگے کی طرف نظریں ہیں۔ورچوئل پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کاردگی اچھی نہیں تھی، بالخصوص نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ نے مایوس کیا، میں قومی ٹیم کی کارکردگیہر جلسے میں مہنگے ڈیزائنرز کے کپڑے پہننے والی مریم نواز رقم کہاں سے حاصل کرتی ہیں؟سے مطمئن نہیں، تاہم ناقص کارکردگی کو ایک طرف رکھ کر اب آگے کی طرف نظریں ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ سیریز پر ہے جس کے لئے بھرپورتیاریاں کر رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے تاہم اس کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، 4 روز سے پریکٹس سیشن کر رہے ہیں، فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے۔ کراچی کی وکٹ کوئی مختلف نہیں ہوگی، پورے سیزن کی طرح روایتی وکٹ ہوگی،  ہمیں وکٹ کی اصلیت کا علم ہے،مہمان ٹیم بھی کرکٹ کا حال جانتی ہے، دونوں ٹیمیں وکٹ کو دیکھ کر ہی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ میں اختلافات اور مجھے سائیڈ لائن لگانے کی باتوں میں صداقت نہیں، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں، ہر فیصلہ باہمی اتفاق سے کرتے ہیں، تجزیہ اور  بحث کے بعد ہی فیصلے کیے جاتے ہیں، باہمی مشاورت سے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، کھیل کے حوالے سے سب پر دباؤ ہوتا ہے، پوری زندگی  دباؤ میں کرکٹ کھیلی اور اب طور ہیڈ کوچ بھی مجھ پر دباؤ ہے، لیکن کرکٹ میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہا،  بابر اعظم بطور کپتان بھی بہتر ثابت ہوسکتےہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ان کی کپتانی میں نکھار آئے گا، ہر کھلاڑی کو اس کا کردار دیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More