تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی انجلی نے 12 سال بعد ڈرامہ کیوں چھوڑ دیا؟

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ نیہا مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بھارت کے معروف کامیڈی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ چھوڑنے کے بعد دو پراجیکٹس کی مزید پیشکش ہوئیں لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔کچھ دن قبل ادکارہ نیہا مہتا نے کامیڈی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' سے دستبردار ہو گئی تھیں اور ادکارہ اب خواتین پر مبنی گجراتی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔واضح رہے کہ بھارتی ڈرامے'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں اداکارہ نیہا مہتا 12 سال سے’اگر اپنے بچوں کو اس پوزیشن میں بیٹھا دیکھیں تو فوری منع کریںکیونکہ۔۔۔ماہرین نے وارننگ جاری کردی،وہ بات جوتمام والدین کوضرورمعلوم ہونی چاہیےتارک مہتا کی اہلیہ اور انجلی کا کردار نبھا رہی تھی، نیہا کی دستبرداری کے بعد اداکارہ سنیانا فوزدار کو ان کی جگہ انجلی کا کردار نبھاتے دیکھا جا رہا ہے۔نیہا مہتا کے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق مزید دو پراجیکٹ کی پیشکش آنے کے بعد وہ ان دونوں کرداروں کے حوالے سے مطمئن نہیں تھیں جس کے باعث دونوں پراجیکٹ سے انکار کرنا پڑا۔دوسری جانب معروف ڈرامے کو چھوڑنے سے متعلق اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ تارک مہتا کو چھوڑنا دراصلآسان نہیں تھا، لیکن شو چھوڑنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں اور بھی کچھ کرسکتی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں انھوں نے اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں وہ نمایاں کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More