ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہے، مصباح الحق

ہم نیوز  |  Jan 24, 2021

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے، کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہے، بہت زیادہ افوائیں گردش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یونس خان بطور بیٹنگ کوچ لیڈ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم میں اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم،عابدعلی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان ، سرفرازاحمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More