پراپرٹی ٹیکس کی عدم دائیگی پر کےایف سی کیخلاف کارروائی

سماء نیوز  |  Jan 26, 2021

خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز کے اہلکار پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر پشاور میں کے ایف سی کو سیل کرنے پہنچ گئے مگر مذاکرات کے بعد انتظامیہ نے 20 لاکھ روپے ادا کردیے۔

محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق پشاور میں واقع کے ایف سی کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ متعدد نوٹس بھیجنے کے باوجود انتظامیہ نے ٹیکس جمع کرایا اور نہ ہی نوٹس کا کوئی جواب دیا۔

منگل کو محکمہ ایکسائز پشاور ریجن کے حکام کے ایف سی کو سیل کرنے کیلئے پہنچ گئے مگر کے ایف سی انتظامیہ نے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی اور 20 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں فوری ادا کردیے۔

ترجمان کے مطابق کے ایف سی انتظامیہ نے تحفظات دور ہونے پر بقایا رقم جمع کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ایکسائز حکام نے ریسٹورنٹ سیل کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More