سندھ میں کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jan 27, 2021

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 32 مریض جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 957 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے  میں کورونا کے مزید 890 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 682 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 800 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 88 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 601 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 955 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 74 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار 563 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 92 ہزار 207 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 820 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار972، خیبرپختونخوا65 ہزار953، سندھ 2 لاکھ 42 ہزار793، پنجاب ایک لاکھ 55 ہزار214، بلوچستان 18 ہزار765، آزاد کشمیر8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار925، خیبر پختونخوا ایک ہزار857، اسلام آباد469، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں  258 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More