واٹس ایپ چیٹ کو کس طرح محفوط بنایا جاسکتا ہے؟

بول نیوز  |  Feb 11, 2021

پیغام رسائی اور کالنگ کی مقبول ترین ایپ  واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی چیٹ کو محفوظ بنانے کیلئے چار انتہائی آسان طریقے بتادیئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو اپنی چیٹ محفوظ بنانے کے لیے چار طریقوں سے آگاہی فراہم کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں واٹس ایپ نے پہلا آپشن ٹواسٹیپ ویری فکیشن بتایا ہے جس کی موجودگی میں کوئی غیرمتعلقہ شخص واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

Whatever you share on WhatsApp, stays between you. That’s because your personal messages are protected by end-to-end encryption and that will never change. pic.twitter.com/3Umwq4wTpP

— WhatsApp (@WhatsApp) January 25, 2021

کمپنی کے مطابق اگر کوئی صارف سیکیورٹی کوڈ بھول جاتا ہے تو وہ صارف اسے ای میل کے ذریعے تبدیل کرا سکے گا۔

We’re committed to your privacy. Today is #SaferInternetDay. Here are four great ways to keep your WhatsApp chats safe, secure and private:

— WhatsApp (@WhatsApp) February 9, 2021

اگر کوئی ایسا شخص جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود آپ کو میسیج بھیج رہا ہے یا پھر اگر کوئی میسیج آپ کو مشکوک محسوس ہو رہا ہے تو آپ اس کی اطلاع فوری طور پر واٹس ایپ کو  دے سکتے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More