دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 97 لاکھ سے تجاوز

بول نیوز  |  Feb 16, 2021

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 97 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

تاہم کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں 8 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مزید661  افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتیں 4 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 72 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتیں ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مزید 479 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More