علیزے شاہ کی دانیال ظفر کے ساتھ ایک اور ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Feb 16, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور معورف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دانیال ظفر اور اداکارہ علیزے شاہ کی دوستی کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبرعمران عباس شادی کرنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ایک انٹرویو...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizehshah.official (@alizahshahofficial)

دانیال ظفر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک نئی اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ علیزے شاہ کو ڈراتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دانیال ظفر کی ویڈیو اسٹوری  سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور سیٹ پر موجود ہیں۔

تاہم  گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر بھی پیشے کے لحاظ سے گلوکار ہیں اور ماڈلنگ بھی کرتے ہیں، اب اُنہوں نے باقاعدہ اداکاری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

دانیال عزیز کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ اپنے موبائل میں مصروف ہیں جبکہ دانیال عزیز اِنہیں ایک اونچی آواز کے ذریعے ڈراتے ہیں۔

دانیال ظفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو چکی ہے جس پر مداحوں کی جانب ان دونوں کی دوستی دیکھ کر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کچھ مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کے پرانے قریبی دوست نعمان سمی کا بھی زکر کیا جا رہا ہے ۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی جانب سے یہ ویڈیوز نعمان سمی کو دکھانے کے لیے بنائی جا رہی ہیں۔

 متعلقہ خبرعمران عباس شادی کرنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ایک انٹرویو...

واضح رہے گزشتہ دنوں قبل دانیال ظفر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں اُنہیں علیزے شاہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

دانیال عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک دیوار کے پیچھے چھپ کر علیزے شاہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

علیزے شاہ جیسے ہی ایک کمرے سے نکلتے ہوئے باہر آتی ہیں، دانیال عزیز اُنہیں ایک زور دار آواز لگا کر ڈرا دیتے ہیں جس پر علیزے شاہ ڈر جاتی ہیں

تاہم ڈرنے کے بعد علیزے شاہ اپنا بدلا لینے کے لیے دانیال ظفر کو مار بھی رہی ہیں۔

دانیال ظفر کی ویڈیو پر علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے خوب تجسس سے بھرے کمنٹ کیے جا رہے ہیں کہ ان میں کیا چل رہا ہے ؟

تاہمدانیال ظفر کی یہ ویڈیو علیزے شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ دانیال ظفر نے یہ ٹھیک نہیں کیا ۔‘

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More