سمندر کے نیچے انٹرنیٹ کی ہزاروں کلومیٹرانٹرنیٹ کیبل کٹ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 18, 2021

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندر کے نیچے انٹرنیٹ کی ہزاروں کلومیٹر کیبل کٹ گئی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر سروس بھی معطل ہوچکی ہے۔ذرائع کہتے ہیں کہ سنگاپور سے لے کر فرانس تک زیر سمندر موجود سی می وی 5 کیبل کیلمبائی 20 ہزار کلومیٹر ہے اورکیبل کی مرمت میں تقریباً دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کیبل کٹنے سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More