ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت میں رہنے والی عمارت سات سیکنڈ میں ملبے کا ڈھیر بن گئی

بول نیوز  |  Feb 19, 2021

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت میں رہنے والی عمارت سات سیکنڈ میں ملبے کا ڈھیر بنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چونتیس منزلہ عمارت 2009  تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت رہی تھی، اٹلانٹا سٹی میں واقع ہوٹل گرانے کیلئے 3 ہزار ڈائنامائٹ استعمال کیے گئے ہیں۔

پچھلے سات سالوں سے یہ ایک خالی عمارت ہے جو خراب حالت میں تھی جبکہ  اسے منہدم کرنے کا فیصلہ 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا جبکہ اب بزنس مین کارل آئیکن اس زمین کے مالک ہیں۔

دسمبر 2018 میں کارل نے  ٹرمپ ٹاور کی زمین کو  14.6 بلین ڈالر میں خریدا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More